ضلع کونسل نیلم کی غفلت، ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب نہ ہو سکی، 12 لاکھ روپے خرد برد

ہفتہ 12 مئی 2018 19:54

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ضلع کونسل نیلم کی غفلت، ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب نہ ہو سکی، 12 لاکھ روپے خرد برد۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نیلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اآٹھمقام کے مرکزی بازار میں جنوری میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر14لائٹس چوراہوں میں تنصیب کی جانی تھی لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود منصوبہ التوا ء کا شکار ہے۔

تین لاکھ کاپہلا چیک پروجیکٹ لیڈر نام پرچار فروری کو نکالا گیا تھا اور یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ میاں نواز شریف کی آمد پر گاڑیوںکو پٹرول ڈیزل کے لئے دئیے جائیں گے لیکن کسی گاڑی کو ایک روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ حکومتی دبائو پر دوسرا چیک پانچ لاکھ روپے کا ڈرا کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تیسرا چیک بھی خلاف قانون کام کئے بغیر کیش کروا لیا گیا ہے۔

آٹھمقام بازار میں سٹریٹ لائٹس کے 12ڈنڈیدو ماہ سے زمین بوس پڑے ہوئے ہیں۔ سٹریٹ لائٹس کا میٹریل ضلع کونسل کے چیئرمین کے کسی عزیز کے گھر پڑا ہوا ہے۔ چیئرمین موصوف ایک دن بھی دفترحاضر نہیں ہوا ہے۔ جبکہ چیئرمین نے ملازمین کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ چیئرمین اور ملازمین کے درمیان تامیل نہ ہونے کی وجہ سیتمام امور ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔ سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کی رقم کی خرد برد پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے حکومت کی ایمائ پر مبینہ کرپشن پر جی اور سی مری اور چیئرمین احتساب بیورو سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ اہم دستاویزات اور شواہد تحقیقاتی اداروں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔