سپیکر غلام قادر قائم مقام صدر کے عہدے کا ناجائز استعمال کر رہا ہے‘ موصوف سپیکر کے عہدے کا اہل بھی نہیں ہے‘

پیپلز پارٹی کی کال پر15مئی کو وادی نیلم بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ خواجہ صدیق احمد کا جاری بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 19:56

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ خواجہ صدیق احمد نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سپیکر غلام قادر قائم مقام صدر کے عہدے کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔ موصوف سپیکر کے عہدے کا اہل بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی کال پر15مئی کو وادی نیلم بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

(جاری ہے)

احتجاج عوام کا حق ہے سپیکراسمبلی غلام قادر کو لاٹھی چارج کروانے کا شوق ہو تو مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ آئے لاٹھی دور کی بات ہے پیپلز پارٹی کا جیالا گولی سے بھی نہیں ڈرتا ہے۔

موصوف گیدڑ بھبکیوں سے باز رہے۔ رشوت کرپشن بدعنوانیوں اور انتقامی کاروائیوں غلام قادر کی پست ذہنیت جھوٹی انا نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ موصوف کو اب نیلم کی عوام بھاگنے نہیں دیں گی41 ہزار ووٹ لے کر بے شرم اآدمی عوام کو گولیا ں دے رہا ہے۔15مئی کی ہڑتال سپیکر کو نیلم سے بھگانے کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کا جنون حرکت میں آیا تو اس بد کردار کو نیلم میں اب جگہ نہیں ملے گی۔