آزاد کشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام امتحان انٹر پارٹ اوّل سالانہ 22مئی سے شر وع ہونگے

ہفتہ 12 مئی 2018 19:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء)جملہ متعلقین کو مطلع کیا جا تا ہے کہ آزاد جموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام امتحان انٹر پارٹ اوّل سالانہ 2018ء مورخہ 22مئی 2018بر وزمنگل سے شر وع ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں امتحان میں شمولیت کر نے والے ریگو لر ،پرائیویٹ امیدواران کی رو ل نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ www.ajkbise.edu.pk/www.ajkbise.netپرمورخہ (10-5-2018) سے Downloadکرنے کی سہولت میسر کی گئی ہے ۔

متعلقین رول نمبر سلپس بر وقت Downloadکر کے پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم اس مرتبہ پرائیویٹ امیدوارا ن کی سہولت کے پیش نظر رول نمبر سلپ ان کے ایڈریس پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جارہی ہیں ۔ رول نمبر سلپ موصول ہونے پراس میں اپنی شناخت (اپنا نام ،ولدیت ،امتحانی مرکز اور مضامین )جن میں شر کت کرنی ہے، کے اندراجات کی تسلی کر لی جائے ۔

(جاری ہے)

کسی قسم کی تبدیلی /غلطی کی صورت میںفوری طور پر کنٹرولر امتحانات کالجز کے فون نمبرز05827-960006,960039 05827-960042 Ext:120,125,128 اورشعبہ کمپیوٹر کے فون نمبرز 05827-960070-960071پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

امیدوار ان اپنی رولنمبر سلپ دوران امتحان اپنے ہمراہ امتحانی مرکز میں لے کر جائیںتاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہو ۔نیز السنہ شر قیہ کا امتحان مورخہ 25-5-2018بروز جمعہ کو شر وع ہو گا ۔اس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواران کی رو ل نمبر سلپ ا ن کے ایڈریس پر بذریعہ ڈاک تر سیل کی جائیں گی ۔اور وہ بورڈ کی ویب سائیٹ سے بھی Downloadکرکے پرنٹ حاصل کر سکیں گے۔