چیف جسٹس ثاقب نثار کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ ، قیدیوں سے ملاقات ، ان کے مسائل سنے،خود جیل کا کھانا چیک کیا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:56

چیف جسٹس ثاقب نثار  کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ ، قیدیوں سے ملاقات ، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے مختلف بیرکس میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے چیف جسٹس نے قیدیوں کو طبی سہولیات کے لیے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کیے۔ قیدیوں نے مختلف مسائل پر مبنی اپنی درخواستیں چیف جسٹس کو دیں، چیف جسٹس نے جیل کا کھانا خود چیک کیا۔