(ن) لیگ قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے ،رانا تنویر حسین

جس نے ملک کے آئین کو توڑا اور ججوں کو گھروں میں بند کیا وہ بیرون ملک کھلے عام دندناتا پھر رہا ہے، ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ہر روز عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، انصاف کا دوہرا معیار ہو گا تو عدالتی فیصلوں پر تنقید بھی ہوگی، ملکی ادارے اپنی آئینی و قانونی قیود و حدود میں نہیں رہیں گے تو حالات ٹکرائو اور تصادم کی طرف جائینگے، نوا زشریف کی نا اہلی کا فیصلہ ہم نے تو ما نا مگر عوام اور تاریخ نے اسے مسترد کردیا ، نو ازشرف کا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ،،ووٹ کو عزت دو ،، مسلم لیگ(ن) کے منشور کا حصہ ہے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 19:56

(ن) لیگ قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے ،رانا ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے جس نے ملک کے آئین کو توڑا اور ججوں کو گھروں میں بند کیا وہ بیرون ملک کھلے عام دندناتا پھر رہا ہے جبکہ ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم آئین وقانون کی بالادستی کے لئے ہر روز عدالت میں پیش ہو رہے ہیں انصاف کا دوہرا معیار ہو گا تو عدالتی فیصلوں پر تنقید بھی ہوگی اور سوال بھی اٹھیں گے ملکی ادارے اپنی آئینی و قانونی قیود و حدود میں نہیں رہیں گے تو حالات ٹکرائو اور تصادم کی طرف جائینگے نوا زشریف کی نا اہلی کا فیصلہ ہم نے تو ما نا مگر عوام اور تاریخ نے اسے مسترد کردیا ہے نو ازشرف کا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ،،ووٹ کو عزت دو ،، مسلم لیگ(ن) کے منشور کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ونڈالہ دیال شاہ ، عیسن گا ئوں میں بڑے عوامی اجتماعات اور شرقپور شریف میں گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ایم پی اے پیر اشرف رسول ، ملک مقبول احمد ، ملک جبار ، امیدوار پی پی 139چودھری خلیل ورک ،میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،ملک نو ید چوہا ن ، حاجی مظہر چٹھہ ، چودھری خالد ڈھلوں ، چودھری شہباز اصغر، حکیم سلیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش نہ پہلے کا میاب ہو ئی اور نہ ہی آئندہ کا میاب ہو گی جو لو گ زاتی مفادات کے لئے اپنی سیاسی وفاداریا ں تبدیل کر لیتے ہیں وہ ابن الوقت اور محسن کش ہو تے ہیں ان کو نہ ہی حلقے کی عوام اور ملک سے کو ئی ہمدرددی ہو تی ہے ان لو گو ں کو بس اپنا مفاد عزیز ہو تا ہے جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ(ن) ہی صوبہ بنائے گی الیکشن سے تین ماہ قبل نئے صوبے کا نعرہ لگانے والے پانچ سال اقتدار کے مزے لو ٹتے رہے اور اپنے حلقہ کی عوام کو بیوقوف بنا یا اب جنوبی پنجاب کے لوگ ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے عبرتناک شکست ان لو گو ں کا مقدر ہو گی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کے لئے رول ماڈل ہے سر سے پائوں تک کرپشن میں ملوث لو گ اب احتساب کی بات کررہے ہیں الیکشن 2018ریفرنڈم ہے عوام دھرنوں ، احتجاج ، تو ڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرنے اور ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو نشان عبرت بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ملکر بھی مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ نہیں کرسکتی انشااللہ عوام مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت سے کا میاب کروائینگے اور الیکشن 2018میں پورے ملک میں شیر دھاڑے گا قبل ازیں وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے گرلز سکو ل شر قپورشریف میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔