لیسکو کے غیر معیاری مٹیریل کے بنے ہوئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا انکشاف

لیسکو میں انتہائی غیر معیاری 100 اور 200 کے وی کے ٹرانسفارمر ز لگانے کا عمل جاری 'ٹرانسفارمر لوڈ پڑتے ہی جل جاتے ہیں'ذرائع

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) لیسکو کے غیر معیاری مٹیریل کے بنے ہوئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا انکشاف'تین ماہ میں خریدے گئے 100 سے زائد ناقص ٹرانسفارمرز جل گئے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو میں انتہائی غیر معیاری 100 اور 200 کے وی کے ٹرانسفارمر ز لگانے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ناقص میٹریل کے بننے ہوے ٹرانسفارمر لوڈ پڑتے ہی جل جاتے ہیں لیسکو کے ہر سرکلز میں ہر ہفتے دو سے تین ٹرانسفارمر ز جلنے لگے ٹرانسفارمر جلنے سے جہاں صارفین کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہیوہیں لیسکو کو ماہانہ تین سے پانچ کروڑ روپیمالیت کا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہاہے تین ماہ میں لیسکو کی100 سے زائد ٹرانسفارمر ز جل گئے ناقص ٹرانسفارمر ز خرید نے کی پیپکو نے انکوائری بھی شروع کی جو کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے لیسکو کے جن افسران نے ناقص میٹریل کے بنے ہوے ٹرانسفارمر نصب کیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ ان کو صرف تبدیل کیا گیا جب اس سلسلے میں لیسکو ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے مکمل ہونے سے پہلے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :