احسن اقبال کی صحت بہتر اور حوصلہ بلند ہے ، اس پر حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی

ہفتہ مئی 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی صحت بہتر اور حوصلہ بلند ہے ، احسن اقبال پر حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہفتہ کو عرفان صدیقی نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے احسن اقبال کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور صحیت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہا کہ احسن اقبال کی صحت بہتر ہے اور حوصلہ بلند ہے ، امکان ہے کہ ایک دو روز میں گھر منتقل ہو جائیں گے ۔ احسن اقبال پر حملے نے بہت سے سوالات کو جن، دیا ، واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔