بھارتی ریاست کرناٹک میں اہم ریاستی الیکشن کا انعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں اہم ریاستی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے،حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں آج بروز ہفتہ ریاستی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سن دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے قبل اس الیکشن کو تمام سیاسی پارٹیوں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

کرناٹک میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 222 نشستوں والی اس ریاستی پارلیمان کے انتخاب کے لیے پچاس ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج منگل تک سامنے آ جائیں گے۔