میانمار، سکیورٹی فورسز اور باغیوں مابین جھڑپیں،19 افراد ہلاک،25 زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک جب کہ25 افراد زخمی ہو گئے ۔میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم انیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے دن یہ تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھین بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے ملکی افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :