ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے،امریکی الزام

عالمی برادری تہران پر دبائو بڑھائے،ایران کے یمنی عناصر سعودی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں،ترجمان سارہ سینڈرز

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) امریکا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے،عالمی برادری تہران پر دبائو بڑھائے،ایران کے یمنی عناصر سعودی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب اپنے وسائل کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

متحدہ امریکہ نے ایران کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے کا موردِ الزام ٹہرایا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے تحریری اعلان میں تہران انتظامیہ پر عالمی سطح پر دباؤ ڈالے جانے کی اپیل کی ہے۔سینڈرز نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر اسرائیلی شہریوں کو ہدف بنانے والے راکٹ داغنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "پاسدارانِ انقلاب اپنے وسائل کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

"وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایران کے یمن میں عناصر سعودی دارالحکومت الریاض پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فونک بات چیت کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خطے میں ایران کے عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے کے اثرات پر بات چیت کی ہے۔