مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار حملے میں ہلاک

بھارتی فوجیوں کاعلاقے میں محاصرے ‘ سرچ آپریشن ‘2 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچایا‘ مالک مکان تشدد سے زخمی

ہفتہ مئی 20:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار مندیپ کمار قابض فورسز کی طرف سے ضلع کے علاقے چنار باغ محلہ تکیہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نامعلو م افراد کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔بھارتی فوجیوں نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچایا۔ ایک مکان کا مالک بشیر احمد بھی قابض فورسز کی کارروائی کے دورا ن زخمی ہوا۔