وارڈن افسر نے دورانِ ڈیوٹی رقم اور ضروری کاغذات سے بھرا گمشدہ بیگ ملنے پر اصل مالک تک پہنچا دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فرض شناس وارڈن افسر نے دورانِ ڈیوٹی رقم اور ضروری کاغذات سے بھرا گمشدہ بیگ ملنے پر اصل مالک تک پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈن افسر بلال مصطفی سید پور روڈ پر اپنی معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں ٹریفک وارڈن کو سڑک پر ایک بیگ پڑا ہوا نظر آیا جس کو چیک کرنے پر اس میں کچھ کیش رقم کے علاوہ ضروری کاغذات فیملی پاسپورٹس، عمرے کا ویزہ، شناختی کارڈ اور کچھ دیگر اصل کاغذات موجود تھے ان کاغذات کو مکمل چیک کرنے کے بعد مالک سے رابطہ کرنے کا فون نمبر مل گیا جس پر کال کر کے گمشدہ بیگ کے بارے میں استفسار کیا گیا اور بیگ میں موجود تمام کاغذات کے بارے میں تفصیل پوچھی گئی جس پر مالک نے تمام تفصیلات درست بتائی اس کے بعد مالک ندیم کو ٹریفک آفس بلایا گیا جہاں اس کا گمشدہ بیگ اس کے حوالے کیا گیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے وارڈن افسر بلال مصطفی کی فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :