سیسہ پلائی دیوارکی مانند میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔یوتھ آرگنائزیشن

ہفتہ 12 مئی 2018 20:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئرنائب صدرذوالفقار بھٹی نے کہا ہے کہ اپنے قائد نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کااظہارمحمد ذوالفقار بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک ابراراور چوہدری ایازکے مقابلے میں جو امیدواربھی آئیگا شکست اس کا مقدر بنے گی، ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ حلقہ این ای54تبدیل ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، ہماری تمام ترہمدردیاں اورجانی ومالی ہرطرح سے ملک ابراراور چوہدری ایازکیساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کی زمین سے کوئی دوگززمین نہیں دیتا اور چوہدری ایازنے سابقہ الیکشن 2008کے بعد ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی جیسے مہنگے ترین علاقے میں دوکنال زمین پنجاب گورنمنٹ کے نام وقف کرائی اوراس پر گرلز ہائی سکول بھی بنوایا ،چوہدری ایاز ایک شریف النفس،باکردار اور غریب عوام دوست رہنما ہیں۔