ْرمضان المبارک کے دوران پنجاب حکومت گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھو ں سے نمٹے گی، رشید خان

ہفتہ مئی 20:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب حکومت گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھو ں سے نمٹے گی اور اشیائے خورد و نوش کو مہنگے داموں بیچنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی،لوگوں کو چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کابائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ن لیگی کارکنوں سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوام کیلئے خصوصی طور پر لگائے جانے والے رمضان بازاروں کو پوری طرح فعال رکھیں اور عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے ․ علاوہ کھانے پینے کی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی، جعل سازی اور مہنگائی کو روکنے کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو بازاروں کے دورے کرکے چیکنگ کریں گی ․رشیداحمدخان نے کہا کہ ناجائز منافع خوری ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے پڑھے لکھے با شعور طبقات بالخصوص علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس لعنت کی خرابیوں سے متعلقہ لوگوں کو آگاہ کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :