پولیس محکمہ سے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ہفتہ مئی 20:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف تھے ۔ ریٹائر ہونے والوں میں انسپکٹر چوہدری ظہور احمد ، انسپکٹر نذر محمد ، ، انسپکٹر ضمیر اقبال ، ہیڈکانسٹیبل اقبال احمد ، کانسٹیبل اعجاز احمد اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ ریٹائر ہو کر جانے والے افسران و ملازمین ہماری فورس کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو دی ۔ محکمہ کی عزت و توقیر کیلئے دن رات محنت کی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس ریٹائر ہونے والے افسران واملازمان کے مسائل کے حل کیلئے ایک سپیشل سیل بنا رہی ہے جو آئندہ ریٹائرڈ ملازمان کے کسی بھی قسم کی جائز مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی ۔ تاکہ ریٹائرڈ ملازمان اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور نہ کریں ایس ایس پی آپریشنز نے ریٹائر ہونے والوں کو شیلڈ دی ۔ مہمانوں کے لیے پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :