جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20ملزمان ۔پولیس

ہفتہ 12 مئی 2018 20:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ اسلحہ ،منشیات اور دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے بالاج سی105گرام چرس،زوہیب سے 110گرام چرس،حسیب سے 109گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سعیدسی1300گرام چرس،جنید سے 1400گرام چرس،عمیر سے 1400گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے عابد سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وسیم سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند ، محسن سے 50روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے عبداللہ سے 01عدد پستول 30بور،عمرخان سے 01عدد پستول 30بور،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عامر سے 01عدد پستول 30بور معہ05روند ،تھانہ کلرسیداں پولیس نے شعیب سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

دریں اثناء تھانہ آر اے بازار پولیس نے رجب،حمزہ،منیب،جمیل،عتیق،یوسف اور سفیر کو آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :