پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہائپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے واک 15مئی کو ہوگی

ہفتہ مئی 20:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہائیپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام15مئی کو کیا جا رہا ہے جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے شروع ہوکر چکوال پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

آگاہی واک کی قیادت ڈاکٹر ارشد محمود ملک ، کرنل غلام شبیر، ڈاکٹر عتیق احمد اور معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہباز قریشی کریں گے۔ واک کے اختتام پر ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہائیپر ٹینشن کے حوالے سے ڈاکٹر شہباز قریشی خصوصی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :