ْمیلہ جشن بہاراں کی تین روزہ تقر یبا ت کی افتتاحی تقریب (کل) کرٹس گرائونڈ میں منعقد ہوگی

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) میلہ جشن بہاراں کی تین روزہ تقر یبا ت کی افتتاحی تقریب (کل) اتوار کو کرٹس گرائونڈ میں منعقد ہو گی۔ میلہ کی کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میلہ جشن بہاراں کے سلسلہ میں اہم میٹینگ ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان اور تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میلہ کی افتتاحی تقریب (آج) اتوار کو کرٹکس گرائونڈ میں منعقد ہو گی جس میں گھوڑا ڈانس، ہزارہ ڈانس، گتکہ بازی، جمناسٹک شو، موٹر سائیکل شو، رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہو گے۔

(جاری ہے)

میلہ کے پہلے روز دن 12 بجے کھاد فیکٹری گرائونڈ میں بیل دوڑ ہو گی جبکہ شام 5 بجے منی میراتھان ریس منعقد ہو گی اور دوسرے روز کھاد فیکٹری گرائونڈ میں نیزہ بازی کے مقابلے ہوں گے، دن 10 بجے سے 12 تک جانوروں اور سٹالوں کی نمائش منعقد ہو گی، شام 5 بجے نیزہ بازی، 7 بجے محفل مشاعرہ اور رات 9 بجے کرٹکس گرائونڈ میں شاندار آتش بازی ہو گی جس کے بعد میوزیکل نائٹ کا پروگرام ہو گا جبکہ 15 مئی کو صبح 8 تانگہ ریس، 9 بجے کشتی دنگل 10 بجے اتھلیٹکس مقابلہ ایک بجے کبڈی، 5 بجے پتھر اٹھانے اور مونگلی کے مقابلے منعقد ہوں گے، 6 بجے گھوڑا ڈانس ہو گا جبکہ 7 بجے اختتامی تقریب منعقد ہو گی جس میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :