حطار بیسٹ وے سیمنٹ فاروقیہ کے مین گیٹ پر شارٹ سرکٹ سے ٹرالر جل کر خاکستر ہو گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) حطار بیسٹ وے سیمنٹ فاروقیہ کے مین گیٹ پر شارٹ سرکٹ سے ٹرالر جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذ شتہ شب ہری پور حطار سیمنٹ فیکٹری کے قریب رات 11 بجے کے قریب 10 ویلر ٹرالر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہی دیکھتے ٹرالر کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا جسے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فائر بریگیڈ نے آ کر آگ بجھائی تاہم آگ نے پورے ٹرالر کو جلا کر خاکستر کر دیا۔