ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کریک ڈائون

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ غازی پولیس نے اختر گل ولد دفادار سکنہ ٹوپی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 485 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ اسی طرح غفلت، بے احتیاطی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر عبید الله ولد حضرت یوسف سکنہ صوابی کے خلاف پی پی سی 279- کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

تھانہ کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ارسلان مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ سکنہ کوٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 700 گرام چرس برآمد، رئیس خان ولد اکبر خان سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 735 گرام چرس برآمد کر کے حوالات میں ڈال دیا، غفلت و بے احتیاطی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر اسد علی ولد بلال سکنہ ایبٹ آباد کے خلاف پی پی سی 279 کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ حطار پولیس نے مختلف کاروائیوں میں محمد ساجد ولد نور الہیٰ سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 615 گرام چرس برآمد کر کے حراست میں لے لیا، عرفان احمد ولد ریاست خان سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 675 گرام چرس برآمد، اعظم خان ولد محمد زمان سکنہ مکھن دوبندی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 570 گرام چرس برآمد، قیوم خان ولد محمود خان سکنہ حطار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 515 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔

تھانہ سرائے صالح پولیس نے مختلف کاروائیوں میں محسن خان ولد گلزیب سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس اور 480 گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا، احسان صدیق ولد محمد صدیق سکنہ سرائے صالح سے ایک کین شراب 20 لیٹر برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ اسی طرح مکان کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر بابر ولد سرور سکنہ کشمیر کالونی کے خلاف 10/RBA کے تحت مقدمہ درج گرفتار کر لیا، سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر ہوٹل مالک زابت ولد لعل محمد سکنہ سرائے صالح کے خلاف 12/SVEP کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ غفلت و بے احتیاطی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر محمد راشد ولد محمد رفیق سکنہ ایبٹ آباد کے خلاف 279/PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا جبکہ تھانہ سٹی نے ایک کارروائی کے دوران سیکورٹی انتظامات درست نہ ہونے پر احسن ولد علی بہادر سکنہ ڈھینڈہ کے خلاف 12/SVEP کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ہوٹلوں پر سیکورٹی انتظامات درست نہ ہونے پر اقبال زادہ ولد نذیر محمد سکنہ چڑوائی اور شوکت علی ولد ولی الرحمن سکنہ عباسی ہوٹل ہری پور کے خلاف 10/HRA کے تحت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔