ہری پور میں جی ٹی روڈ پر 18 سالہ دوشیزہ بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی

ہفتہ مئی 20:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ہری پور میں جی ٹی روڈ پر 18 سالہ دوشیزہ بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ پر پشاور اڈہ کے قریب راہگیردوشیزہ بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی چل بسی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شر وع کر دی۔