دھمتوڑ میں شادی کی تقریب میں معمولی توں تکرار پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

دھمتوڑ میں شادی کی تقریب میں معمولی توں تکرار پر ایک شخص کو فائرنگ کر ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) دھمتوڑ میں شادی کی تقریب میں معمولی توں تکرار پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، نواں شہر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کی یو سی دھمتوڑ میں گذشتہ رات ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ حاجی اظہر اقبال ولد گوہر رحمن سکنہ دھمتوڑ اور مبشر ولد مشتاق کے درمیان توں تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا، جھگڑے کے بعد مبشر نے پستول نکال کر فائرنگ کر کے حاجی اظہر اقبال ولد گوہر رحمن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

نواں شہر پولیس نے مبشر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ نعش ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی گئی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔