حویلیاں کے علاقہ کھوکھر میرا کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:13

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) حویلیاں کے علاقہ کھوکھر میرا کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثہ سے زین ولد آصف سکنہ بالڈھیر موقع پر دم توڑ گیا، واقعہ میں شعیب ولد نذیر اور نوید ولد عبدالحمید شدید زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد خان بمعہ نفری جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو فیصل سرجیکل ہسپتال اوگی منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی شیرگڑھ روڈ پر اوگی پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی کیری سوزوکی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار علی شاہ اور کفایت ساکن خواجگان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر فیصل سرجیکل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :