ایبٹ آباد ریڑھی بان یونین کے اجلاس میں یونین توڑ دی گئی، نئے امیدواروں کے چنائو کا اعلان متفقہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ مئی 20:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایبٹ آباد ریڑھی بان یونین کے اجلاس میں یونین توڑ دی گئی، نئے امیدواروں کے چنائو کا اعلان آئندہ متفقہ طور پر کریں گے، ایبٹ آباد ریڑھی بان یونین لاوارث نہیں، مفاد پرست عناصر کو غریبوں کے خون پسینے کی کمائی پر نہیں کھیلنے دیں گے۔ ہفتہ کو ایبٹ آباد کے تمام ریڑھی بانوں کا اجلاس بند کھوہ کے مقام پر ملک محمد ریاض کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سردار شمریز، سردار فیاض، منیر عرف شانی اعوان، احسان گل، سردار ظہیر و دیگر ریڑھی بانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈمی تنظیم ریڑھی بان کو تمام ریڑھی بانوں نے مسترد کرتے ہوئے نئے مخلص کارکن ریڑھی بانوں کو سامنے لانے کا تہیہ کیا جس میں انہوں نے مشکلات اور تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر نے ریڑھی بان کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے اور غریب مزدور ریڑھی بانوں کے خون پسینے کی کمانی سے ہاتھ رنگے ہیں اس لئے آج متفقہ طور پر ڈمی تنظیم کو ختم کرتے ہیں اور آئندہ اجلاس میں ریڑھی بانوں کیلئے مختص قیادت متفقہ طور پر سامنے لائیں گے جو ریڑھی بانوں کے مسائل اور تحفظات کیلئے عملی طور پر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :