Live Updates

پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستوں کے حصول کیلئے حتمی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی

ہفتہ 12 مئی 2018 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستوں کے حصول کیلئے حتمی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ درخواستوں کی وصولی میں توسیع کا فیصلہ بینک کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث کیا گیا ہے۔ اب امیدوار 13 مئی کی بجائے 14 مئی رات 12 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے امیدوار بھی اسی اوقات کار میں اپنی درخواست کرا سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات