احسن اقبال نے کمرے کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کر حلقے سے آنیوالے لوگوں کے نعروں کا جواب دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:38

احسن اقبال نے کمرے کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کر حلقے سے آنیوالے لوگوں کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز ہسپتال میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کر حلقے سے آنے والے لوگوں کے نعروں کا جواب دیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کو بتایا گیا کہ ان کے حلقے کے لوگ گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔ احسن اقبال جب اپنے کمرے کی کھڑکی میں آئے تو نیچے کھڑے لوگوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر احسن اقبال نے ہاتھ کے اشارے سے اپنے لئے دعا ئیں کرنے اور سلیوٹ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :