پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن کا رمضان بازاروں میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10روپے کمی کا اعلان

ہفتہ مئی 20:38

پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن کا رمضان بازاروں میں گھی اور کوکنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کی حکومتی کاوشوں کے باعث کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کی زیر صدات اجلاس میں پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن نے رمضان بازاروں میں بناسپتی گھی فی کلوگرام قیمتوں میں 10/- روپے جبکہ کوکنگ آئل فی لٹر میں بھی 10/- روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق پنجاب بھر کے رمضان بازاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

عہدیداران نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہورڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مقدس ترین ماہ ہے حکومت و انتظامیہ کی حتی المقدور کوشش ہوتی ہے کہ قیمتوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔اجلاس میں پی وی ایم اے کے سابق چیئرمین عارف قاسم، جنرل سیکرٹری عمر خان، ڈاکٹر انعام چترال آئل، زبیر محمد عسکری گھی، عابد ملک و دیگر پی وی ایم اے کے عہدیداران کے علاوہ محکمہ انڈسٹریز، خوراک اور تمام اضلاع کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔