نوشہروفیروز ، دو نوجوان دو روز سے لاپتہ ،دو روز گزر جانے کے باوجود نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

ہفتہ مئی 20:38

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) نواحی علاقہ دریا خان مری سے دو نوجوان لاپتہ۔دوروزگزر جانے کے باوجود نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا ، پولیس واہل خانہ کی جانب سے تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے نواحی علاقہ دریا خان مری کے وارڈ نمبر دو سے گزشتہ روز سے دو بچے 18 سالہ دسویں جماعت کے طالب علم مجیب والد رجب علی بھنور اور آٹھویں جماعت کے طالب علم 16 سالہ معظم والد محمد مری گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں والدین کے مطابق دونوں بچے الگ الگ کم ہویں ہیں جن کی تلاش گزشتہ روز سے جاری ہے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو بھی دے دیں ہے مگر ابھی تک دونوں بچوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے دونوں کے گھروں میں بچوں کی گمشدگی کے بعد کہرام مچا ہوا ہے اور علاقہ میں خوف کی فضاء چھا گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی تلاش جاری ہے جلد پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :