جیکب آباد ،ْ 50روز سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل جے یو آئی کے کارکنان کا مظاہرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) جیکب آباد میں کربلا مچ گئی 50روز سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل جے یو آئی کے کارکنان پانی نہیں کیوں بھلا کربلا کر بلا کے نعرے لگاتے اور خالی مٹکے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے منتخب نمائندوں اور بلدیہ افسران کے دفاتر کے گھیرائو کا اعلان تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جیکب آباد کی جانب سے شہر میں ڈیڑھ ماہ سے پینے کے پانی کی بندش کے خلاف جے یو آئی اور ایم ایم اے کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری ،مولانا عبدالجبارند ،حاجی عباس بنگلانی ،عابد ابڑو،عبدالغفار جکھرانی،موسی رند،ابراہیم برڑو،رضوان سومرو تاج امروٹی کی قیادت میںاحتجاجی جلوس ضلعی دفترسے نکالا گیا جس میں کارکنان شہریوں بیوپاریوں اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں خالی مٹکے اور پلے کارڈ تھے مظاہرین پانی نہیں کیوں بھلا کر بلا کربلا پانی دو پانی دو کے نعرے لگاتے ہوئے شاہی بازار،بانوبازار،صرافی بازار قائد اعظم روڈ سمیت شہر کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصار ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ50روز سے شہریوں کو واٹر سپلائے سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیںمعصوم بچے بوڑھے عورتیں مرد بیمار ہو رہے ہیںبا ربار احتجاج اور شکایات کے باوجود جیکب آباد کی چار لاکھ آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے واٹر سپلائے کے تالابوں میں پانی موجود ہے اور اس پانی میں مچھلی کے تالاب بنا کر بیوپار کیا جا رہا ہے با اثر واٹر سپلائی کے پانی سے اپنی زمینیں آباد کر رہے ہیںپر شہر یوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بند کر کے کربلا مچائی گئی ہے شہری مہنگے داموں گدھا گاڑیوں سے بغیر فلٹر ہوا پانی خریدنے پر مجبور ہیںایک طرف گرمی کا درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے تو دوسری طرف پانی کے بحران نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے جسکے باعث موضی امراض گیسٹرو،ملیریاسمیت دیگر امراض پھیل رہے ہیںانہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے 5مئی کو شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کا واعدہ کیا تھا جو اب تک وفا نہیں ہوا مظاہرین نے مطالبا کیا کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی جلد شروع کی جائے اور نئی2ارب کے میگا فراہمی آب کے منصوبے کو جلد مکمل کرکے صاف شفاف پانی فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ نیب اور واٹر کمیشن جیکب آباد کی عوام کو پانی کی مسلسل عدم فراہمی اور موضی امراض کے پھیلنے کو نوٹیس لیکر ملوث ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر منتخب نمائندوں اور افسران کے دفاتر کا گھیرائوکیا جائے گا۔