Live Updates

خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے سارک ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے‘عمران خان

پائیدار ترقی کے اہم مقصد پر عملدرآمد میں کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب سارک ممالک یکجہتی کا مظاہرہ کریں چیئرمین پی ٹی آئی ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 12 مئی 2018 20:41

خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے سارک ممالک کو ملکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے سارک ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سارک ممالک کو درپیش سیاسی چیلنجز اور مشکلات کے باوجود معاشی ترقی کو ایجنڈے میں فوقیت دینی چاہیے۔

افتخار علی ملک کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے مبارکباد کا پیغام سینیٹر چوہدری محمد سرور نے ایک ملاقات میں پہنچایا۔ عمران خان نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے اہم مقصد پر عملدرآمد میں کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب سارک ممالک یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے کو ان شاندار مقاصد کے حصول میں چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے انہیں اجتماعی بات چیت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سارک تنظیم بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، افغانستان اور مالدیپ سمیت جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک پر مشتمل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان ممالک میں دنیا کی ایک چوتھائی آبادی رہائش پذیر ہے، دنیا بھر میں کہیں بھی اجتماعی کوششوں کی اتنی ضرورت نہیں جتی جنوبی ایشیائی ممالک کو ہے۔ مبارکباد کے اپنے الگ پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ افتخار علی ملک کا بطور سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخاب بڑی کامیابی ہے جو خطے کی ترقی و تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے نمایا کردار ادا کررہے ہیں۔

افتخار علی ملک نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی تعمیر و ترقی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کو مل کرکام کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات