مدرز ڈے کے حوالے سے جنرل ہسپتال میں تقریب کا انعقاد ، نرسنگ سٹاف نے کیک کاٹا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال میں مدرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نرسنگ سٹاف نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ،والدین بالخصوص ماں کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نرسنگ سپرٹینڈنٹ رضیہ بانو نے کہا کہ دنیا میں ماں قدرت کا وہ عظیم تحفہ ہے جس کا کوئی نعم لبدل نہیں اور اس دن کے منانے کا مقصد اپنی ماں کی عظمت کو تسلیم کرنا اور ان کی اطاعت گزاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

جبکہ سسٹر انور سلطانہ ، عشرت پروین ، ارم تسنیم ،ماریہ رفیق ،شنیلہ رزاق،ثانیہ عبدالرحمن ،عظمی خورشید ،نادیہ حبیب، نویدہ حمید، صدف مشتاق ،اسنا مبشرہ اورعابدہ پروین نے بھی مدرز ڈے کو بچوں کے لئے نعمت قرار دیا۔

(جاری ہے)

جس دن وہ اس عہد کی تجدید کر سکتے ہیں کہ ان کا اصل سرمایہ ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے شفیق سایہ کی اہمیت کا احساس اس کے کھونے کے بعد ہوتا ہے ،ہمیں ماں کی عزت و احترام میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے ۔

جنرل ہسپتال کے نرسنگ سٹاف نے مدرز ڈے کے منانے کو روز مرہ کے سرکاری فرائض میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا جس سے وہ سماجی موضوعات پر اظہار خیال کر سکتی ہیں ،نرسنگ سٹاف نے کہا کہ خاتون ہونے کے ناطے انہیں کل کو بیٹی سے ماں بننا ہے اور مدرز ڈے ان کے لیے دوچند اہمیت کا حامل ہے ،نرسسز نے مدرز ڈے منانے پر پرنسپل پی جی ایم آئی اور ایل جی ایچ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :