چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور کا اسٹیڈیم روڈ پر ان کراچی مونومنٹ اور کشمیر روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کا معائنہ

ہفتہ 12 مئی 2018 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں کوشاں ہیں کہ جو مونومنٹس اور خوبصورتی کے کام کئے ہیں ان کی مرمت اور دیکھ بھال کا مناسب انتظامات رکھے جائیں تاکہ لوگ طویل عرصے تک ان سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ کے ہمراہ ان کراچی مونو منٹ و تکونہ اسٹیڈیم روڈ اور کشمیر روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ دونوں جگہیں انتہائی اہم جگہوں پر واقع ہیں لہذا ان کی مناسب دیکھ بھال کے مناسب انتظامات ہونے چاہیئں اس سلسلے میں سروے کر کے تھوڑے تھوڑے وقفے سے جائزہ لیا جائے اور جیسے ہی کوئی کام دکھائی دے اسے بروقت سر انجام دیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بلدیہ شرقی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسٹیڈیم روڈ اور کشمیر روڈ اہم شاہراہیں ہیں مصروف اوقات میں یہاں ٹریفک پولیس اور وارڈنز تعینات کئے جائیں گے تاکہ ٹریفک جام کے مسائل پیدا نہ ہوں اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔