نوکوٹ ، فضل بھنبھرو میں امام بارگاہ میں شرپسندوں کی کارررائی،باڑ کو آگ لگا کر فرار

ہفتہ 12 مئی 2018 20:54

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) نوکوٹ کے قریب فضل بھنبھرو میں امام بارگاہ میں شرپسندوں کی کارررائی ۔شرپسند عناصر رات کی تاریکی میں باڑ کو آگ لگاکر فرار شیعہ کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے مومن سر پا احتجاج بن گئے پولیس نے شیعہ کونسل کی درخواست پر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے نواحی شہر فضل بھنبھرو کے قریب واقع انتظار مہدی امام بارگاہ اور سید غنی شاہ درگاہ کی باڑ کو گزشتہ رات نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے بعد ازاں شیعہ کونسل فضل بھنبھرومتولی علی مرد بھٹی اور دیگر نے باڑ میں لگی آگ کو بجھایا آتشزدگی سے امام بارگاہ کی باڑ کو نقصان پہنچاجبکہ اطلاع ملنے پر نوکوٹ پولیس کے ایس ایچ او نصراللہ ہالیپوٹہ پہنچ گئے دوسرے روز پولیس کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کاروائی اور ایف آئی آر درج نہ کرنے پر شیعہ کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں علی مرد بھٹی اللہ بخش بھٹی میرحسن ٹنگری کی قیادت مین درجنوں مومنوں نے امام بارگاہ انتظار مہدی میں پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فوری مطالبہ کیا بعدازاں ڈی ایس پی ڈگری میر آفتاب تالپور امام بارگاہ پہنچ گئے اور مومنوں کے مطالبے پر نوکوٹ تھانے میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیافی الفور شرپسندوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ۔