قلات لیویز کی کاروائیاں ،تین اشتہاری ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 مئی 2018 20:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء)قلات لیویز کی کاروائی لیویز کو مطلوب دو الگ الگ چھاپوں میں تین اشتہاری ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر قلات عبدالستار مینگل کے مطابق لیویز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پہلا چھاپہ قلات کے علاقے شیخڑی میں ایک گھر پر مارا گیا جہاں سے لیویز کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان سراج احمد ولد دوست علی محمد افضل ولد دوست علی قوم پندرانی سکنہ شیخڑی کو گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزما ن قلات لیویز کو مقدمہ نمبر 14/2017 جرم زیر دفعہ 337ائے ڈی ایف147 149مطلوب تھے جبکہ دوسرا چھاپہ قلات کے علاقے پندران میں مارا گیا جہاں سے ملزم محمد اکبر ولد قادر بخش ساکن پندران کو گرفتار کر لیا گیا ملزم مقدمہ نمبر 7/2006 جرم زیر دفعہ 337اے کیو ڈی 186 353پی پی سی میں قلات لیویزکو مطلوب تھے قلات لیویز نے تینوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہیں