جن علاقوں میں نئی واٹر سپلائی کے پائپ لائن بچھانے کی ضرورت ہے وہاں لائن بچھائی جائے گی ،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:00

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) نوکوٹ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین حاجی بابو سہیل قائم خانی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ این آئی ٹی کے ہونے والے ترقیاتی کاموں سے قبل شہر کے جن علاقوں میں نئی واٹر سپلائی کے پائپ لائن بچھانے کی ضرورت ہے وہاں لائن بچھائی جائے گی پائپ لائن بچھانے کے لئے 25 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا ہوا ہے اور واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی کے حکم پر بجٹ مختص کئے گئے ہیں لیکن اب تک میگا واٹر سپلائی اسکیم کے خصوص واٹر کورس کا مسئلہ التوا کا شکار ہے نوکوٹ ٹاؤن نے پبلک ہیلتھ کو سفارش کی ہے کہ سرکاری زمین سے واٹر سپلائی اسکیم کی مٹھڑاؤ کینال تک پائپ لائن بچھانے کیلئے ٹاؤن کمیٹی اخراجات کرنے کیلئے تیار ہے اور پائپ لائن بچھانے کا کام ٹاؤن کمیٹی کی نگرانی میں کیاجائے گاپبلک ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا جواب موصول ہوتے ہی نوکوٹ ٹاؤن کمیٹی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دے گی

متعلقہ عنوان :