خضدار کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،5 افراد جاں بحق ،35 زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ضلع خضدار کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر مسافروں سے بھری تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 35 شدید زخمی ہو گئے جنہیں خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جنہیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔