Live Updates

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، قاسم خان سوری

کوئٹہ شہر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، پر امن بلوچستان اور پڑھا لکھا بلوچستان ہمارے منشور کا حصہ ہے، صوبائی سیکرٹری جنرل

ہفتہ 12 مئی 2018 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری، نے گزشتہ روز پارٹی کی فعالیت اور آنے والے الیکشن کی تیاری سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور کوئٹہ شہر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی پر امن بلوچستان اور پڑھا لکھا بلوچستان ہمارے منشور کا حصہ ہے، آج پورے کوئٹہ شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ہواہے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کریگا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ہوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ سٹی کے ایم این اے اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے، رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس سلسلے میں جلد اعلی قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر صوبائی رہنماؤں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ اندراج کے عمل کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھر کے افراد کا ووٹ اندراج کروائے ان کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے، ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہنہ اوڑک آج علاج و معالجے کی سہولتوں سے محروم علاقہ ہے علاقے ایک سیاحتی مقام ہونے کے باوجود اچھے ہسپتال، ڈاکٹرز اور ادویات سے محروم ہے، علاقے کے لئے قوم پرست جماعت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا آخر میں انہوں نے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ہے کارکنوں سے ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ ، داؤد پانیزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات