اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسعودی ریال،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام

ہفتہ مئی 21:04

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسعودی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسعودی ریال،،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورواور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو انٹربینک مارکیٹ بندچھٹی کے باعث بندرہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے اور قیمت فروخت117.80روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں15پیسے کااضافہ اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں30پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید139.60روپے سے بڑھ کر139.75روپے اور قیمت فروخت141.10روپے سے بڑھ کر141.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.80روپے سے گھٹ کر158.50 اور قیمت فروخت160.30روپی سے گھٹ کر160.00روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.20اور قیمت فروخت31.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.00روپے اور قیمت فروخت32.30روپے پرسمتحکم رہی۔چینی یوآن کی قیمت میں بھی استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :