بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:04

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا150روپے سستاہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1324ڈالرسے گھٹ کر1319ڈالرہوگئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں129 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57950 روپے سے گھٹ کر57800روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت49671 روپے سے گھٹ کر49542 روپے ہو گئی ۔ہفتہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :