خیبرپختونخوا اور کابل کی جمناسٹک ٹیموں کے درمیان دوستانہ چیمپئن شپ (کل) پشاورمیں ہوگا

ہفتہ مئی 21:06

خیبرپختونخوا اور کابل کی جمناسٹک ٹیموں کے درمیان دوستانہ چیمپئن شپ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) خیبرپختونخوا اور کابل کی جمناسٹک ٹیموں کے درمیان دوستانہ چیمپئن شپ (کل) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں منعقد کی جا رہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں میں چھ ‘چھ کھلاڑی شامل ہوں گے جو گرائونڈ ورک‘والٹنگ ٹیبل‘پیرالل بار اور رومن رنگز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ مقابلوں کا افتتاح پاکستان کے جمناسٹک جج شاہ جہان انور کریں گے جبکہ سہ پہر تین بجے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس جنید خان ہوں گے انہوں نے بتایا کہ جمناسٹک چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتر لانا اور دوستی کا پیغام بھجوانا ہے ‘دوستی کے رشتے کھیلوں کے ناطے کا پیغام دنیا بھر میں بھجوانا چاہتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔