دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی ترغیب کے لئے میلہ مویشیاں کا انعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 21:06

چیچہ وطنی۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال کسانوں کو دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے میلہ مویشیاں کا انعقاد کیا-میلے میں محکمے کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی تفریح کے لئے مختلف پروگرام کا انعقاد-ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر غلام مصطفی کی خصوصی شرکت -تفصیلات کے مطابق عوام خصوصا کسانوں میں جانوروں کی افزائش کے شوق میں اضافے اور دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے میلہ مویشیاں کا انعقاد کیا جس میں نیلی راوی بھینس ،سانڈ بیل ،بکرا ،چھترا سمیت جانوروں کی مختلف گیٹیگریز میں خوبصورتی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کسانو ںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی تھے۔

متعلقہ عنوان :