پی ایچ اے کا3اشتہاری کمپنیوں کو نوٹس

ہفتہ 12 مئی 2018 21:06

ملتان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء)پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی شعبہ مارکیٹنگ نے 3اشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کیاہے جس میں انتباہ کیاگیاہے کہ شہرمیں موجودخراب حالت کے حامل پبلسٹی بورڑ کی یاتومرمت کی جائے یاانہیں فوری طورپرتبدیل کردیاجائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ایچ اے کے سرکاری ذرائع نے’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کی مارکیٹنگ شعبہ کی مختلف ٹیموں نے روزانہ کی بنیاد پرسروے شروع کرایاہے جس کامقصد خراب صورتحال کے حامل پبلسٹی بورڈکی نشاندہی کرناہے ، ذرائع کے مطا بق پی ایچ اے انتظامیہ نے متعلقہ کمپنیوں کوسات دن کی ڈیڈلائن مقررکی ہے جس کے بعد ان بورڈزکوضبط کرلیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ مجوزہ اقدام سابقہ ہفتے سے مختلف رہائشی علاقوں میں شروع کیاگیاہے ۔کچھ عرصے بعد یہی سروے مزیدعلاقوں میں بھی شروع کردیاجائے گاتاہم مکانوں پرموجود پبلسٹی بورڈزان کی ٹیم کانمایاں ہدف ہیں۔