ساہیوال،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن، قمرضیاء گروپ نے میدان مارلیا

ہفتہ مئی 21:06

ساہیوال۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کے الیکشن میں قمرضیاء (اولمپین) گروپ نے میدان مارلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کلبوںکی حتمی فہرست کے مطابق 14کل رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 10کلبوں نے پی ایچ ایف الیکشن کمشنر کے نمائندے کی موجودگی میں شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق صدر انوارالحق (انٹرنیشنل) ‘جنرل سیکرٹری محمدہارون بٹ ‘ سینئرنائب صدر ملک علی شیر نعیم‘ نائب صدر شہزادہ عالمگیر ‘نائب صدر اعجازاحمد‘ جوائنٹ سیکرٹری رائوحمزہ (خالد)‘ خزانچی طاہرمحمودجبکہ قمرضیاء (اولمپین) نمائندہ برائے پنجاب منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹوممبران میں شیخ وحیداحمد‘ محمدعثمان‘ شیخ سجاد ‘ اجمل مستانہ‘ عبدالرزاق‘ مقصود احمدباری‘ عماص زاہد ‘ سرورندیم‘ عاطف بشیراور ریاض الحق شامل ہیں۔