سابق صدر ساہیوال چیمبر برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:08

سابق صدر ساہیوال چیمبر برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ
ساہیوال۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سفیر ساہیوال و سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس حاجی سہیل انجم انصاری برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہو گئے، وہ برطانیہ اور فرانس میں موجود پاکستانی سفیروں اور بزنس مینوں سے ملاقات کرینگے ،پاک برطانیہ اور یورپ سے تجارت بڑھانے بارے تبادلہ خیال کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یورپ بہت بڑی منڈی ہے جہاں پر تجارتی مواقعوں سے پاکستانی بزنس مینوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے اورپاکستان کی مصنوعات کو دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے تاکہ پاکستانی معیشت ترقی کر سکے ۔