ساہیوال،چوری کی مختلف وارداتیں ، ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی اور جا نور لے گئے

ہفتہ مئی 21:08

ساہیوال۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) چوری کی مختلف وارداتیں‘ نامعلوم و نامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘ نقدی اور جا نور لے گئے ۔ چوری کی واردات سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے احتشام علی کی موٹرسائیکل مالیتی 58ہزار روپے بورڈ کے باہر سے چرالی ۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں پاکپتن چوک میں بلال وغیرہ 2ملزمان نے ولید الطاف حسین کی نقدی 1لاکھ 73ہزار روپے اور 63/GDمیں اقبال وغیرہ 2ملزمان نے نذر محمد کے احاطہ سے جا نور چرالیے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔