ساہیوال پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،5ملزمان گرفتار

ہفتہ مئی 21:08

ساہیوال۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون ‘ 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمدعاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران دارے والا کھوکھا کے قریب چھاپہ مار کر نامور منشیات فروش عبدل سے 1280 گرام چرس ‘فتح شیر کالونی میں بابر سہیل 1438گرام چرس ‘ 88/6-R میں محمد اشرف سی29لیٹرشراب ‘103/7-Rمیں خالد سی30لیٹر‘104/7-Rمیں تنویر حسین سے 28لیٹرشراب برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :