سال 2017-18میں کسانوں کی کسان کا رڈ رجسٹر یشن کے لئے 18802کا ہد ف مقر ر کیا گیا‘اے ڈی سی

ہفتہ مئی 21:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس کو محکمہ زراعت کی طرف سے ماہانہ کار کر د گی پر بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ ضلع را ولپنڈی میں سال 2017-18میں کسانوں کی کسان کا رڈ رجسٹر یشن کے لئے 18802کا ہد ف مقر ر مقر ر کیا گیا تھا جس میں محکمہ کی جا نب سے 15591 فارمز و یب سا ئٹ پر اپ لو ڈ کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ای کریڈٹ سکیم کاہد ف5790 مقر ر کیا گیا جبکہ اب تک 751کسا نوں کواس کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے جس کے ذریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعما ل کر سکتے ہیں۔نیز زراعت ایکسٹنشن پرو جیکٹ کے تحت سا ئل سیمپلنگ میں سال 2017-18 میں5840سا ئل سیمپل لئے گئے ہیں۔انہیں بتا یاگیا کہ راولپنڈ ی میں اس و قت ز ر عی ادویات کی46 ر جسٹر ڈ ڈ یلرز مو جو د ہیں اور ز ر عی ادویا ت وا فر مقدار میں مو جو دہیں جبکہ فر ٹیلا ئز ر کے 18 ر جسٹر ڈ ڈ یلر ز 17 سب ڈ یلرز مو جود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ ڈو یژ نل ایگر ی کلچرٹا سک فو رس کمیٹی کے جا ئزہ اجلاس میں خالد محمود ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن،سعد یہ بانو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرا عت (ایکسٹینشن)،طا ہر محمو د اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرا عت ،بلقیس خانم ایگری کلچر آ فیسر، ڈا کٹر خولہ ،عار ف ملک اے ڈی (زراعت) گوجر خا ن ، محمد ذیشا ن اے اوٹیکنیشن ، محمد ایاز اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایکسٹنشن مری ، ضلعی و تحصیل افسران ز راعت و ز رعی ادویا ت اور کسا نو ں کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔

ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے اس مو قع پر محکمہ زرا عت کو ہدا یت کی کہ ای کر یڈ ٹ سکیم میں کسا نوں کی کم ر جسٹر یشن کے مسئلے کا جلد حل نکالاجا ئے تا کہ اس کے ذ ر یعے کسانوں کو زیا دہ سے زیادہ سہو لت فرا ہم کی جا سکے۔انہوں نے اس سلسلے میں ارا ضی سینٹر کی جا نب سے پیش آ نے والی مشکلا ت کے حل کی یقین د ہا نی کرا تے ہو ئے کہا کہ ز ر عی ملک ہو نے کی حیثیت سے کسانوں کو ر یلیف فرا ہم کر نے کے ساتھ ساتھ ز ر عی شعبے کو جد ید خطوط پر استوار کر نا حکو مت پنجاب کی اولین تر جیح ہے۔

اس مقصد کے لئے محکمہ ز را عت کی جا نب سے کسا نوں کو گا ئوں کی سطح پر ٹر یننگ کے ذ ر یعے با ور کر وایا جا تاہے کہ زیا دہ پیداواری صلا حیت کے بیج اور بیماریو ں کو کنٹرول کر نے کے سائنسی طر یقو ں کو استعمال میں لا کر وہ ا پنی پیداوار میں خا طر خواہ اضا فہ کر تے ہو ئے نہ صرف اپنے خا ندان بلکہ پو رے ملک کی خو شحالی کا با عث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :