عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے‘ شہباز شریف

مسلم لیگ ن ترقیاتی کے منصوبوں کے بل بوتے پر عوام کے دلو ںمیں گھر کر چکی ہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے جہانیاں کے رکن قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر او ردیگر کی ملاقات

ہفتہ مئی 20:36

عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے‘ شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو دھوکہ دینے والے بازی گر نا کام ہو ںگے --مسلم لیگ (ن) ترقیاتی کے منصوبوں کے بل بوتے پر عوام کے دلو ںمیں گھر کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جہانیاں سے رکن قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر ، اور دیگر منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے 42فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کر کے عوام کے دل جیت لئی-جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو حاصل ہوا-وزیراعلی نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبے دیکھ کر اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہی-شکست سے خوفزدہ ہو کر جھوٹے اور بے نبیاد الزام لگانے والے انتخابات میں شرمندگی سے دوچار ہوں گی-وزیراعلی نے کہاکہ جہانیاں سمیت پنجاب کے ہر شہر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہی- عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا-انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی --سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران لیہ او روہاڑی جیسے ہسپتالوں کی ایک بھی مثال پیش نہیں کرسکتی-خیبر پختونخوا میں جس تبدیلی کا ڈھانکہ بجایا جا رہاہی-عوام میڈیا کے ذریعے اس کا حال بھی دیکھ چکے ہیں -