وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خضدار کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 مئی 2018 20:36

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خضدار کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔