آخری وارننگ، نیب نے شہباز شریف کے داماد کو دوبارہ طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مئی 2018 19:02

آخری وارننگ، نیب نے شہباز شریف کے داماد کو دوبارہ طلب کرلیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی 2018ء) نیب نے شہباز شریف کے داماد کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے شہباز  شریف کے داماد عمران علی کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا تھا۔ تاہم عمران علی نیب کے طلب کرنے پر حاضر نہیں ہوئے۔ حاضر نہ ہونے پر اب نیب نے دوبارہ عمران علی کو نوٹس بھجوایا ہے۔ نیب نے عمران علی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے فوری پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب میں پیش نہ ہونے کی صورت میں عمران علی کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :